Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / ڈنمارک کی وزیر اعظم صدارتی محل کی سیڑھیوں پر گرگئیں

ڈنمارک کی وزیر اعظم صدارتی محل کی سیڑھیوں پر گرگئیں

پیرس ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کی وزیر اعظم فرانس کے صدارتی محل کی سیڑھیوں پر گرگئیں،سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو خوب دھوم مچارہی ہے ،یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم دہشت گردی کے خلاف عالمی ملین مارچ میں شرکت کیلئے فرانس کے صدارتی محل سے روانہ ہورہی تھیں،لیکن شاید وہ زیادہ جلدی میں تھیں یا اونچی ہیل کے باعث ان کا پاؤں مڑ گیا ،گرنے کے بعد ہیلے تھروننگ نے خاصی پھرتی کا مظاہرہ کیا،جلدی اٹھ کھڑی ہوئیں ، اور اپنے کپڑوں سے مٹی بھی جھاڑی،ان کی اس کوشش میں ان کے ساتھ موجود دیگر افراد نے ان کی مدد کی، ڈنمارک کی وزیراعظم ہیلے تھروننگ نے اس سے پہلے نیلسن منڈیلا کی یادگاری تقریب میں سیلفی سے بھی خوب شہرت پائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT