Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈنڈیگل میں ایک شخص کا قتل

ڈنڈیگل میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ڈنڈیگل میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ گوپال یادو کا رات دیر گئے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا گیا اور اس کی نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس پیٹ بشیرآباد مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ گوپال یادو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا اور ڈنڈیگل میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ اپنے ڈیری فارم گیا اور واپس نہیں آیا ۔ آج صبح 4 بجے جب گوپال یادو کا بھائی بھینسوں سے دودھ حاصل کرنے گیا تو اس نے خون میں پڑی ہوئی اپنے بھائی کی نعش دیکھا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس کو ڈنڈیگل کے ایک مقامی شخص پر شبہ ہے ۔ گوپال یادو علاقہ میں فینانسر کا بھی کاروبار کرتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT