Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈنڈیگل میں ایک شخص کی خودکشی

ڈنڈیگل میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کی ضد اور والدین کی پرورش کیلئے دباؤ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی جو پولیس کی کونسلنگ میں دو دن کی مہلت لیکر آیا تھا ۔ یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ شخص انجی بابو نے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص ایک خانگی ہاسپٹل میں اسسٹنٹ اکاونٹنٹ تھا ۔ جو سورام علاقہ میں رہتا تھا ۔ شادی کے چند عرصہ بعد اس کی بیوی چندانا نے ضد کرنا اور ہراساں کرنا شروع کردیا تھا ۔ انجی بابو کی بیوی کی خواہش تھی کہ وہ بیوی کے والدین کی پرورش کرے اور ان کے اخراجات کو برداشت کرے ۔ اس بات کیلئے یہ شخص راضی نہیں تھا ۔ شوہر کو راضی کروانے کی خاطر چندانا نے ضد شروع کردی اور دونوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا اور آئے دن جھگڑے ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مسئلہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوگیا ۔ پولیس نے اس شخص کو کونسلنگ کے لئے طلب کیا اور وہ دو دنوں کی مہلت لیکر آیا تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT