Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / ڈوبتے کو’رام‘کا سہار ا،تنکا پرانا ہوگیا:لالو

ڈوبتے کو’رام‘کا سہار ا،تنکا پرانا ہوگیا:لالو

پٹنہ،8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے گجرات اسمبلی انتخابات میں ‘رام ‘کے نام پر ووٹ مانگنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبتے ہوئے کو’رام‘کا سہارا،تنکا اب پرانا ہوگیا ہے ۔مسٹر یادو نے آج ٹویٹ کرکے کہا،”میں میرے پرم پیارے ‘رام’سے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اس سے امن سکون اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔میرا رام میرے دل میں ہمیشہ رہتا ہے ۔میں انہیں مندر مسجد گرودوارے اور چرچ میں نہیں ڈھونڈتا۔
منی شنکر نے میرے خلاف سپاری دی : مودی
احمدآباد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی نے گجرات میں ایک انتخابی جلسہ خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ معطل کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے پاکستان کو اپنے ایک دورہ میں انہیں ہلاک کرنے کیلئے سپاری (کنٹراکٹ) دیا ہے تاکہ ہندوستان اور پڑوسی ملک کے درمیان قیام امن کی راہ کو بگاڑا جائے۔ مودی نے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ پارٹی صرف مسائل کو اٹکانا اور لٹکانا اور بھٹکانا جانتی ہے۔ منی شنکر ایئر نے مودی کے خلاف ریمارک کرتے ہوئے انہیں ایک نیچ انسان قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT