Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ڈومیسٹک ٹکٹ کی منسوخی پر ایئرانڈیا چارجس میں اضافہ

ڈومیسٹک ٹکٹ کی منسوخی پر ایئرانڈیا چارجس میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 9 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایئر انڈیا نے ڈومیسٹک فلائیٹ ٹکٹ کی منسوخی کے چارجس میں 500 روپئے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔ آئندہ پیر سے نظرثانی شدہ چارجس کا اطلاق ہوگا ۔ ایئرانڈیا کی جانب سے ڈومیسٹک فلائیٹ میں روانہ ہوتے وقت اگر مسافر “no-show” دکھائے تو زیادہ سے زیادہ 2000 روپئے وصول کئے جائیں گے ۔ یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا جبکہ بجٹ ایئرلائین اسپائس جیٹ نے ٹکٹ منسوخی چارجس کو 1800 سے بڑھاکر 1899 کردیا ہے۔ ایئرانڈیا اب تک اگر کوئی مسافر پہلے سے ٹکٹ بک کرنے کے بعد سفر نہ کرے تو ٹکٹ کی لاگت کا 1500 روپئے وصول کیا کرتا تھا لیکن 16 فبروری سے اس رقم میں 500 روپئے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایئرلائین نے گزشتہ ہفتہ ہی تمام ٹراویل ایجنٹس کو نظرثانی شدہ شرحوں پر مشتمل سرکیولر جاری کردیا ہے ۔ ایک اور ڈومیسٹک ایرلائین ایئر ایشیاء کے اب تک کہ منسوخی چارجس سب سے کم یعنی 1502 روپئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT