Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈومینیکا اور وینس کو درجہ بندی میں ترقی

ڈومینیکا اور وینس کو درجہ بندی میں ترقی

لندن ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) تازہ ترین ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی کے مطابق سرفہرست 5 ٹینس اسٹارس میں کوئی تبدیلی  نہیں ہوئی  ہے اور سرینا ولیمس بدستور نمبر ون مقام  پر فائز ہیں تاہم سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا دو درجے ترقی کی بدولت ٹاپ ٹین میں واپس آ گئی ہیں جبکہ بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا سے امریکہ کی وینس ولیمزنے چھٹا مقام  چھین لیا ہے۔ روسی کھلاڑی سویتلانا کزنیٹسووا ایک درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں اور برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا چار درجے ترقی کر کے چودہویں نمبر پر فائز ہوئیں۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر چار درجے تنزلی کے بعد اٹھارہویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ –

TOPPOPULARRECENT