Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈومینی افریقی ٹیم سے خارج

ڈومینی افریقی ٹیم سے خارج

جوہانسبرگ۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین جین پال ڈومینی کو انگلینڈ کیخلاف آخری دو ٹسٹ میچوں کیلئے ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے۔ انہوں نے لارڈز گراؤنڈ میں پہلے ٹسٹ کی ابتدائی اننگز میں 15 رنز اور دوسری باری میں صرف دو رنز اسکور کئے تھے جبکہ ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں انہیں ٹیم سے خارج کردیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ انہوں نے آخری مرتبہ سنچری اس سال جنوری میں اسکور کی تھی لیکن وہ آٹھ اننگز میں صرف 121رنز بناسکے ہیں۔

انگلینڈ ۔افریقہ تیسرے ٹسٹ کا جمعرات کو آغاز
اوول۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹسٹ 27 تا 31 جولائی تک اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی اور نوٹنگھم ٹسٹ میں مہمان ٹیم نے عمدہ واپسی کرتے ہوئے 340 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹسٹ 4 تا 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT