Thursday , December 13 2018

ڈومینی کا پہلا ٹسٹ کھیلنا غیریقینی

ممبئی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کو ہنوز اپنے کلیدی بیٹنگ آل راونڈر جے پی ڈومینی کے فٹنس کے بارے میں غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ میزبان ہندوستان کے خلاف ان کا پہلا ٹسٹ موہالی میں 5 نومبر کو شروع ہونا ہے۔ ڈومینی حالیہ اختتام پذیر 5 میچ کی سیریز کے تیسرے ونڈے انٹرنیشنل میں جو 18 اکٹوبر کو راجکوٹ میں کھیلا گیا، ایک سخت ریٹرن کیچ لینے کی کوشش میں اپنا دایاں ہاتھ زخمی کر بیٹھے تھے۔ یکم ؍ نومبر کو بینڈیج نکالنے کے بعد پتہ چلے گا کہ ان کا زخم کس قدر مندمل ہوا ہے۔ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کہا کہ 31 سالہ کھلاڑی کا کھیلنا 50-50 ہے ۔

TOPPOPULARRECENT