Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈونالڈ براڈمین کے بلیزر کا 1,32,000 ڈالرس میں نیلام

ڈونالڈ براڈمین کے بلیزر کا 1,32,000 ڈالرس میں نیلام

سڈنی ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ کی عظیم شحصیت ڈونالڈ براڈمین کا بلیزر جو انہوں نے بحیثیت ٹسٹ کپتان پہلے ٹسٹ میں پہنا تھا، 1,32,000 ڈالرس میں نیلام کیا گیا۔ سبز رنگ کی اس جیکٹ پرسونے کے زری کا کام ہے اور آسٹریلین بیٹسمن نے کپتان 1936-37 ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف اسے پہنا تھا۔ یہ سیریز آسٹریلیا نے 3-2 سے جیتی تھی ۔ ملبورن کے آکشن ہاؤز کے مطابق بلیزر کو 70 تا 90 ہزار ڈالرس میں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا لیکن نیلامی 100,000 کے نشان سے بھی آگے چلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT