Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ ،قطر بحران میں ثالثی کے خواہاں

ڈونالڈ ٹرمپ ،قطر بحران میں ثالثی کے خواہاں

امیر کویت صبا ح ال احمد کے ساتھ وہائیٹ ہاؤز میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

واشنگٹن ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے قطر اور اس کے
عرب پڑوسی ممالک کے درمیان بحران کو حل کرنے میں ثالثی کا رول ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اس تنازعہ کو منصفانہ طریقہ سے آسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے ۔ وہائیٹ ہاؤز میں کویت کے امیر صباح ال احمد الجبار الصباح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تنازعہ کو حل کرنے کا ایک موقع ہے اور عرب ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے لیکن میں دوبارہ یہ کہوں گا کہ اس بحران کو حل کرنے کیلئے چھوٹا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ہم اپنی طرف سے بہترین کوشش کرنے کی پیشکش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحران حل کرنے میں ہم ملکہ رکھتے ہیں ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ڈیوڈ فریڈ مین ہمارے سفیر ہیں جو اس بحران کو حل کرنے میں مصروف ہیں ۔ ہمارے پاس ماہرین کا ایک گروپ موجود ہے ۔ آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھی امریکہ کے ساتھ ملکر تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بہت ہی پیچیدہ اور مشکلات سے دوچار ہے ۔ میرا ایقان ہے کہ امریکہ کے قطر اور دیگر عرب ممالک سے تعلقات اچھے ہیں اس لحاظ سے ہم ثالثی کا رول ادا کرسکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں تنازعہ کا شکار ممالک کے درمیان ثالثی کا رول ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہوں ۔ میں نے امیر کویت سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان میں مدد کرسکتا ہوں تو دیگر ممالک کے ساتھ بھی دوستی کے حوالے سے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کرسکتا ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT