Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ ، صدر فرانس پر بھی برس پڑے

ڈونالڈ ٹرمپ ، صدر فرانس پر بھی برس پڑے

واشنگٹن ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اب صدر فرانس پر بھی برس پڑے ۔ انہوں نے میکرون کی جانب سے مشترکہ یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے فرانس پہنچے ہیں ۔ فرانسیسی صدر نے امریکہ ، چین اور روس سے تحفظ کے لیے یورپی فوج بنانے کی تجویز دی تھی ۔ جسے امریکی صدر نے انتہائی توہین آمیز قرار دیا ۔ ٹرمپ نے پیرس آمد پر ٹونٹ میں کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈآلنا چاہیے ۔ نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکہ ادا کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ فرانس میں جنگ عظیم اول کی 100 سالہ تقریبات اتوار کو ہوں گی ۔ ماضی میں 11 نومبر 1918 کو جنگ کے فریقین کے درمیان آزمائشی معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس جنگ کا خاتمہ ہوا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT