Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ اور نواز شریف کے درمیان ہلکا پھلکا مذاق

ڈونالڈ ٹرمپ اور نواز شریف کے درمیان ہلکا پھلکا مذاق

اسلام آباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی عرب میں عرب اسلامک امریکن چوٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بھی مختصر ملاقات ہوئی ۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نواز شریف سے کہا کہ وہ ان سے مل کر بیحد خوش ہوئے ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے بھی وہی جملے دہرائے ۔ ریاض کے کنگ عبدالعزیز کانفرنس سنٹر میں اجلاس کے آغاز سے قبل دونوں قائدین نے مصافحہ کیا اور ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا ۔ ٹرمپ نے کل اس کانفرنس سے خطاب کیا تھا جہاں 55 ممالک کے قائدین نے شرکت کی تھی ۔ شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل ہی ریاض پہنچے تھے ۔ نواز شریف کے ساتھ پاکستانی وفد کے ارکان بھی تھے جن میں امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور نامور وکیل اکرم شیخ کے نام قابل ذکر ہیں ۔ جہاں تک اسلامی ممالک کا سوال ہے تو وہاں سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 36 قائدین کانفرنس میں موجود تھے ۔ یاد رہے کہ جس وقت ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ، اس وقت نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے ( خصوصی طور پر مسئلہ کشمیر ) کے لیے امریکہ کوئی بھی کلیدی رول ادا کرنے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT