Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آج سنگاپور میں تاریخی ملاقات

ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آج سنگاپور میں تاریخی ملاقات

l امریکہ ‘ سنگاپور اور شمالی و جنوبی کوریا میں جشن کا منظر l سیکوریٹی کی ذمہ داری نیپال کے گورکھاؤں کے حوالے l ٹرمپ نے 72 ویں سالگرہ منائی

سنگاپور ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈرکم جونگ ان کے مابین کل 12 جون منگل کو سنگاپور میںتاریخی ملاقات ہونے والی ہے اور دونوں قائدین سنگاپور پہنچ چکے ہیں وہیں ہر تیاری بھی تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ا ہم بات یہ ہیکہ ٹرمپ نے اس تاریخی ملاقات سے قبل سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ نے انہوں نے ایک ظہرانہ کے دوران ملاقات کی اور یہ امید ظاہر کی کہ کم جونگ ان سے ملاقات امید افزاء ثابت ہوگی۔ صدارتی محل ایستانہ میں ٹرمپ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے تھے۔ سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ اس چوٹی کانفرنس کیلئے سیکوریٹی کے فرائض نیپال کے گورکھاؤں کے حوالے کی گئی ہے جو اپنی جانفشانی کیلئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان کے پاس جو خنجر ہوتے ہیں، وہ اگر ایک بار باہر آجائیں تو خون کا مزہ چکھ کر میان میں واپس جاتے ہیں۔ بہرحال اس وقت سنگاپور، امریکہ، شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات کے تعلق سے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ اکثر فٹبال یا کرکٹ میاچس کے فائنل میاچس کے انعقاد پر کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ مزے کی بات یہ ہیکہ دنیا بھر سے تقریباً 3000 صحافی اس ملاقات کے کوریج کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔ ان میں ہندوستانی صحافی بھی شامل ہیں اور ان کیلئے ہندوستان کی خصوصی ڈشس کا اہتمام کیا گیا ہے جسے پلاؤ اور چکن کری۔ ٹرمپ اور کم جونگ سنگاپور کے وقت کے مطابق صبح 9 بجے بات چیت کا آغاز کریں گے جو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے ہوگی۔ سنگاپور کی کاپیلا ہوٹل جو جزیرہ سینٹوسہ میں واقع ہے، کے آس پاس کے علاقہ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ شمالی کوریا میں بھی اس وقت جشن کا ماحول ہے وہاںکے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے اپنی توجہ صرف اسی جانب مبذول کردی ہے۔ یاد رہیکہ شمالی کوریا نے کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر توانائی سے پاک کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور امریکہ بھی اسی شرط پر شمالی کوریا سے ملاقات کیلئے آمادہ ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ دونوں قائدین اپنے اپنے وعدوں پر کس حد تک برقرار رہتے ہیں۔ حسن اتفاق سے ٹرمپ نے آج اپنا 72 واں یوم پیدائش بھی منایا جس کیلئے ایک بہت بڑا کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔ اس دوران اقوام متحدہ نے بھی آج کہا ہے کہ ٹرمپ ۔ ان ملاقات کا اصل مقصد امن کا قیام اور نیوکلئیر ترک اسلحہ ہونا چاہئے ۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گواٹیرس نے اس امید کا اظہار کیا کہ جو سفارتی مہم کل شروع ہو رہی ہے اس سے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کے مسئلہ پر پیشرفت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کاہ کہ وہ اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ اس بات چیت کا اصل اور واضح مقصد علاقہ میں امن کا قیام اور نیوکلئیر ترک اسلحہ ہونا چاہئے ۔ وہ شمالی کوریا اور امریکی قائدین کی جانب سے سفارتی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT