Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ نوبل انعام کیلئے نامزد

ڈونالڈ ٹرمپ نوبل انعام کیلئے نامزد

لندن ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی امیدوار ریپبلکن کے اصل دعویدار ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کے متنازعہ نظریہ اور شعلہ بیانی کے عوض نوبل امن انعام برائے 2016ء کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 69 سالہ کٹر پسند کو غیرمتوقع طور پر نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا۔ نوبل انعام ویب سائیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ان کی نامزدگی کیلئے کوئی بھی شخص پیش کرسکتا ہے۔ اس کیلئے کسی اصول یا قاعدے پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوبل انعام کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم ؍ فبروری تھی۔ اسی دوران ڈونالڈ ٹرمپ کے طیارہ کی نیس ویل میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ وہ نیس ویل انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتر گئے۔ کنٹرول ٹاور کو طیارہ کے انجن میں خرابی کی اطلاع ملی تو ان کے طیارہ کو نیس ویل کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ وہ کل دوپہر اپنی انتخابی مہم کے بعد نیویارک سے واپس ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT