Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ کابینہ بنانے کے عمل میں مصروف

ڈونالڈ ٹرمپ کابینہ بنانے کے عمل میں مصروف

مائیکل فلن مائیک پامپیو اور جیف سیشنس کا انتخاب
واشنگٹن ۔ 18نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنی کابینہ کیلئے چند کلیدی شخصیات کے انتخاب کا اعلان کیا جس کے مطابق مشیر قومی سلامتی (این ایس اے) کی حیثیت سے ٹرمپ نے اپنے ایک انتہائی بھروسہ مند فوجی مشیر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مائیکل فِلن کا تقرر عمل میں آئے گا۔ ایوان  نمائندگان (کانگریس) کے رکن مائیک پامپیو کو سی آئی اے کے سربراہ کی  حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا ہیکہ وہ سینیٹر جیف سیشنس کو اٹارنی جنرل بنانا چاہتے ہیں۔ اس دوران ساوتھ کیرولینا کی ہندوستانی امریکی گورنر نیکی ہیلی نے منتخب صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور نئے انتظامیہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ہیلی نئی کابینہ میں وزیرخارجہ یا وزیرتجارت کے عہدوں کی اہم دعویدار ہیں۔ 44 سالہ ہیلی نے ابتداء میں فلوریڈا کے سنیٹر مارکو روبیو کی تائید کی تھی بعدازاں انہوں نے ٹرمپ کی حمایت میں مہم چلائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT