Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ کو شہزادہ الولید بن طلال کی مبارکباد

ڈونالڈ ٹرمپ کو شہزادہ الولید بن طلال کی مبارکباد

ریاض ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادہ نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی۔ سابق میں انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کی تھی اور زور دیا تھا کہ انہیں امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونا چاہئے۔ منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق میں جو کچھ اختلافات تھے اس کو فراموش کردیا جائے۔ امریکہ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے اور آپ کو میں اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ شہزادہ الولید بن طلال نے امریکی صدارتی  انتخاب کے نتائج آنے کے بعد اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پیام روانہ کیا۔ الولید سعودی شاہی خاندان کے شعلہ بیان رکن ہیں جو سلطنت سعودیہ کی ہولڈنگ کمپنی کی قیادت کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT