Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ کی بہو کی شوہر سے طلاق کیلئے درخواست

ڈونالڈ ٹرمپ کی بہو کی شوہر سے طلاق کیلئے درخواست

نیویارک ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بہو نے اپنے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ جونیر سے اپنی 12 سال پرانی شادی کے بعد طلاق کے لئے درخواست کا ادخال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ونیسا ہیڈن ٹرمپ جو صدر موصوف کے سب سے بڑے بیٹے کی اہلیہ ہیں، نے میان ہٹن کی ایک عدالت میں طلاق کی درخواست داخل کی ہے۔ دی نیویارک ٹائمز نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس جوڑے نے 12 سال قبل شادی کی تھی، جن کے پانچ بچے ہیں۔ یاد رہیکہ 40 سالہ ٹرمپ جونیر صدر ٹرمپ کی تین شادیوں سے ہوئے پانچ بچوں میں سب سے بڑے ہیں، وینسیا سے اس وقت ملے تھے جب ان کے والد یعنی صدر ٹرمپ نے ایک فیشن شو میں اسے اپنے بیٹے سے متعارف کروایا تھا جو ایک ماڈل تھیں۔ 2005ء میں مار ۔ اے لاگو جو فلوریڈا میں ٹرمپ خاندان کا کلب ہے، دونوں نے شادی کرلی تھی۔ دریں اثناء اس جوڑے نے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ 12 سال کی شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے راستے پر جانے اور علحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہم دونوں ایک دوسرے کے علاوہ ایک دوسرے کے خاندان کا بھی ہمیشہ احترام کرتے رہیں گے۔ ہمارے پانچ خوبصورت بچے ہیں جو ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوں گے۔ لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ ایسے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ ونیسیا کسی زمانے میں ماڈل رہ چکی ہیں اور ہالی ووڈ ایکٹر لیو نارڈو ڈی کیاپریو کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرچکی ہیں جس کے چرچے اس زمانے کے اخبارات میں موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ کے میلانیا سے شادی کرنے کے دس ماہ بعد ٹرمپ جونیر اور وینسیا نے بھی شادی کرلی تھی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ٹرمپ جونیر اور ان کے 34 سالہ چھوٹے بھائی ایرک نے ٹرمپ آرگنائزیشن کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT