Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا انٹرپرینر شپ کانفرنس سے خطاب کرینگی

ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا انٹرپرینر شپ کانفرنس سے خطاب کرینگی

حیدرآباد 7 ستمبر ( پی ٹی آئی ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر اور مشیر ایوانکا ٹرمپ امکان ہے کہ تیسری گلوبل انٹر پرینیورشپ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرینگی جو ماہ نومبر میں حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہے ۔ پرنسپل سکریٹری آئی ٹی و صنعت جئیش رنجن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ 28 نومبر کو حیدرآباد پہونچ رہی ہیں۔ وہ 28 نومبر کو افتتاحی سشن میں شرکت کرینگی ۔ وہ امکان ہے کہ 29 نومبر کے سشن میں شرکت کرینگی اور واپس ہوجائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT