Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف فلم اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کا ہتک عزت مقدمہ خارج

ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف فلم اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کا ہتک عزت مقدمہ خارج

واشنگٹن، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی عدالت نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف فلم ایکٹریس اسٹارمی ڈینیئل کا ہتک عزت کا دعوی خارج کرتے ہوئے سٹارمی کو صدر ٹرمپ کے وکیل کی فیس ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ میں ان پر دیئے گئے ریمارکس کو آزادی اظہار رائے قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈلٹ فلم ایکٹریس سٹارمی ڈینیئل جس کا اصل نام اسٹیفین کلفورڈ ہے نے اپنی ٹوئیٹ کہا کہ 2006 میں صدر ٹرمپ نے ان کو ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بارے 2011 میں ایک میڈیا پرسن نے اس سے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں سخت الفاظ میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔اداکارہ نے عدالت میں دائر اپنے دعوی میں کہا کہ ٹرمپ نے ان کو جھوٹا اور بے عقل کہہ کر ان کی توہین کی ہے

غیرقانونی طورپر امریکہ آنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا : ٹرمپ
واشنگٹن ۔17 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا جو غیرقانونی طورپر امریکہ آئیں گے ، اُنھیں گرفتار کرکے اُن کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔ انھوں نے دراصل تین وسطی امریکی ممالک کو انتباہ دیا ہے اور واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ وہ ’’تارکین وطن کا کارواں‘‘ امریکہ روانہ نہ کریں یا پھر بیرونی امداد کے طورپر کروڑہا امریکی ڈالرس سے محرومی کے لئے تیار ہوجائیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب اُنھیں یہ رپورٹس مل رہی ہیں کہ ہنڈوراس سے تقریباً 1600 تارکین وطن کا ایک کارواں براہ گوئٹے مالا امریکہ کی جانب رواں دواں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT