Wednesday , October 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپنگ ، پیرو کے کپتان فیفا ورلڈ کپ سے باہر

ڈوپنگ ، پیرو کے کپتان فیفا ورلڈ کپ سے باہر

لیما۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور ریکارڈ گول اسکورر پاؤلو گوریرو ڈرگ پابندی میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنمنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔گزشتہ سال اکتوبر میں ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر گیوریرو پر ابتدائی طور پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم فیفا اپیل کمیٹی نے ان کی معطلی کی سزا آدھی کر دی تھی۔تاہم ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فیفا کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی اور کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ان کی سزا بڑھا کر 14 ماہ کر دی۔عدالت نے کہا ہے کہ گوریرو نے واڈا کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان کی سزا 6 ماہ سے بڑھا کر 14 ماہ کی گئی ہے۔ پیرو کے کپتان گوریرو نے ملک کی طرف سے 86 میچز میں 32 گولز کر رکھے ہیں جو ملکی ریکارڈ بھی ہے۔واضح رہے کہ پیرو نے نومبر میں نیوزی لینڈ کو پلے آف میں شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا اور یہ اس کی 1982 کے بعد عالمی کپ کے بعد ٹورنمنٹ میں پہلی شرکت ہو گی۔گوریرو پیرو کے موجودہ دور کے سب سے بڑے فٹبال سوپر اسٹار تصور کیے جاتے ہیں اور ان پر پابندی سے پیروکی ورلڈ کپ میں اگلے راؤنڈ تک رسائی کی امیدوں کو بڑا دھکا لگا ہے۔

TOPPOPULARRECENT