Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپنگ ٹسٹ الزامات پر ملیشیائی حکام کا اظہار حیرت

ڈوپنگ ٹسٹ الزامات پر ملیشیائی حکام کا اظہار حیرت

کوالا لمپور 26 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیائی بیڈمینٹن عہدیداروں نے ڈوپنگ الزامات کے بعد اپنے اولین رد عمل میں حیرت اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ یہ اطلاعات آ:ی تھیں کہ عالمی نمبر ایک بیڈمینٹن اسٹار لی چونگ وئی ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ملیشیائی عہدیداروں نے اس کھلاڑی کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا جس کا دوسرا ٹسٹ بھی ہونے

کوالا لمپور 26 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیائی بیڈمینٹن عہدیداروں نے ڈوپنگ الزامات کے بعد اپنے اولین رد عمل میں حیرت اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ یہ اطلاعات آ:ی تھیں کہ عالمی نمبر ایک بیڈمینٹن اسٹار لی چونگ وئی ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ملیشیائی عہدیداروں نے اس کھلاڑی کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا جس کا دوسرا ٹسٹ بھی ہونے والا ہے تاہم مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے کہ یہ ملیشیا کے ٹاپ بیڈمینٹن کھلاڑی لی چونگ وئی ہی ہیں جو ڈوپ ٹسٹ میں ماہ اگسٹ میں ڈنمارک میں ورلڈ چمپئن شپ کے دوران ناکام رہے تھے ۔ بیڈمینٹن اسوسی ایشن آف ملیشیا کے نائب صدر نورزا ذکریا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک اتھیلیٹ ایک بڑے ٹورنمنٹ میں ڈوپ ٹسٹ میں ناکام رہے ہیں۔ اس سے قبل عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں دو گھنٹوں تک اس صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ مسٹر ذکریا نے کہا کہ اس اطلاع پر ہم کو حیرت اور صدمہ ہوا ہے ۔ ہم افسوس میں ہیں اور یہ ہمارے لئے دہلادینے والی اطلاع ہے ۔ ہمیںامید ہے کہ بالآخر حالات ہمارے لئے بہتر ہوجائیں گے ۔ مسٹر ذکریا نے توثیق کی کہ اس اتھیلیٹ کا دوسرا ٹسٹ 4 یا 5 نومبر کو کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی ٹسٹ میں خون کے نمونوں میں کسی ممنوعہ شئے کا استعمال سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسرا ٹسٹ ہوگا تو اس کے نتائج ایک یا دو دن میں سامنے آجائیں گے ۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ ملیشیا کے وزیر اسپورٹس نے بتایا تھا کہ یکم اکٹوبر کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں انہیں ناکام ڈوپنگ ٹسٹ کی اطلاع دی گئی تھی ۔ مقامی میڈیا میںاس وقت سے تبصرے چل رہے ہیں کہ لی چونگ وئی پر یہ ٹسٹ کیا گیا تھا جب وہ ورلڈ بیڈ مینٹن چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تھے ۔ انہیںفائنل میںچین کے چینگ لونگ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ان الزامات پر سارے ملیشیا میںحیرت و صدمہ کا اظہار کیا گیا تھا کیونکہ لی چونگ وئی ملک کے دو اہم اسپورٹس شخصیتوں میںشامل ہوتے ہیں اور یہاں انہیں کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ خود لی چونگ وئی نے اس طرح کے الزامات اور تبصروں پر ابھی اپنے کسی طرح کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT