Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپنگ پابندی ختم، شہزاد کی افغان ٹیم میں واپسی

ڈوپنگ پابندی ختم، شہزاد کی افغان ٹیم میں واپسی

کابل۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ونڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے اور ڈوپنگ کے سبب ایک سالہ پابندی کا شکار وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔آئی سی سی نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر محمد شہزاد پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی جس کا خاتمہ ہو گیا ہے اور شہزاد کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔سیریز کیلئے آل راؤنڈر سمیع اللہ شنواری بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں، انہوں نے آرام کی غرض سے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔افغانستان کی ٹیم فروری میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT