Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ڈوکلام تنازعہ کی یکسوئی صرف ہندوستانی فوج کی غیرمشروط دستبرداری پر منحصر : چین

ڈوکلام تنازعہ کی یکسوئی صرف ہندوستانی فوج کی غیرمشروط دستبرداری پر منحصر : چین

بیجنگ ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈوکلام تنازعہ کا ہندوستان اگر خاتمہ کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے ضروری ہیکہ وہ غیرمشروط طور پر اپنی فوجوں کو واپس بلالے۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل ہی وزیرداخلہ ہند راجناتھ سنگھ نے یہ توقع ظاہر کی تھی کہ اس تنازعہ کی یکسوئی کیلئے چین کوئی مثبت قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ ڈوکلام تنازعہ کی یکسوئی عنقریب ہوجائے گی اور یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستان نے آج تک کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی اس نے کبھی اپنی سرحدوں کو توسیع دینے کی خواہش رکھی۔ ایک تقریر کے دوران راجناتھ سنگھ نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ چین جلد ہی اس معاملہ میں کوئی مثبت قدم اٹھائے گا لیکن چین نے اپنے ’’پروپگنڈہ‘‘ والے موقف پر برقرار رہتے ہوئے ہندوستان پر ان الزامات کو عائد کرنے کا سلسلہ یہ کہہ کر جاری رکھا کہ ہندوستانی افواج نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کی۔

TOPPOPULARRECENT