Monday , June 18 2018
Home / دنیا / ڈوکلام میں فوج کی تعداد میں کمی پر چین کا جواب سے گریز

ڈوکلام میں فوج کی تعداد میں کمی پر چین کا جواب سے گریز

بیجنگ ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستانی فوجی سربراہ بپن راوت کے اس راست ریمارک پر کوئی جواب دینے سے گریز کیا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ڈوکلام میں چینی فوج کی تعداد میں کافی کمی ہوئی ہے البتہ چین نے یہ ضرور کہا کہ ڈوکلام میں جو بھی چینی فوجی تعینات ہیں وہ ’’خودمختاری‘‘ کے حقوق کی مشق کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ ڈوکلام میں ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان 73 دنوں تک ٹکراؤ کی کیفیت رہی تھی۔ تاہم 28 اگست کو دونوں ممالک کی فوج نے اپنے موقف میں نرمی اختیار کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT