Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / ڈوکلام میں ہندوستانی فوج کی ’’دراندازی‘‘ کو چین نے صبروتحمل سے نمٹایا : وزیرخارجہ

ڈوکلام میں ہندوستانی فوج کی ’’دراندازی‘‘ کو چین نے صبروتحمل سے نمٹایا : وزیرخارجہ

بیجنگ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈوکلام میں ہندوستانی فوج کی ’’دراندازی‘‘ کو چین نے انتہائی صبروتحمل اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمٹایا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ چین ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی زیادہ اہمیت دیتاہے اور اس کے دل میں کیا قدر ہے۔ یاد رہیکہ وانگ یی عنقریب ہندوستان کے دورہ پر آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہندوستان کو اپنا بہترین پڑوسی اور دوست ملک قرار دیتا ہے۔ چین اور ہندوستان ہی آج دنیا کی دو قدیم ترین تہذیبیں ہیں۔ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے البتہ یہ بھی کہا کہ چین جہاں دوستوں کا دوست ہے وہیں وہ اپنے حقوق خودمختاری اور سرحدوں کو بھی عزیز تر رکھتا ہے۔ ہم نے صرف اپنے قومی مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے ڈانگ لانگ (ڈوکلام) میں ہندوستانی افواج کی دراندازی کو مصلحت انگیزی کے ساتھ نمٹایا۔ وانگ یی کی تقریر کو چینی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر انگریزی ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT