Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ڈوکلم میں ہنوز 53 فوجی موجود ، تخلیہ کا مطالبہ ، ہند۔ چین کو خوشگوار یکسوئی کا عرب امارات کا مشورہ

ڈوکلم میں ہنوز 53 فوجی موجود ، تخلیہ کا مطالبہ ، ہند۔ چین کو خوشگوار یکسوئی کا عرب امارات کا مشورہ

بیجنگ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 53 ہندوستانی فوجی اور ایک بلڈوزر ڈوکلم کے علاقہ میں ہنوز موجود ہے۔ وزارت خارجہ چین کی رپورٹ کے حوالہ سے سرکاری خبر رساں ادارہ نے اطلاع شائع کی ہے۔ گلوبل ٹائمس کے بموجب چین نے ایک بار پھر ہندوستان سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ ’’چینی سرزمین‘‘ سے اپنے فوجیوں کا فوری تخلیہ کروائے۔ وزارت خارجہ چین کے ترجمان گینگ سوانگ نے گذشتہ ہفتہ 48 فوجیوں اور ایک بلڈوزر کی ڈوکلم میں موجودگی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی فوج نے کہا کہ ڈوکلم میں چینی فوج کے مقابلہ میں اس کا موقف ’’جنگ نہیں، امن نہیں‘‘ کا ہے۔ ڈوکلم کے علاقہ میں جوں کا توں حالت برقرار ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کہا کہ دونوں ممالک کو مسئلہ کی خوشگوار یکسوئی کرلینی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT