Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ڈوکلم پر ہند کا پختہ کار جیسا رویہ، چین کاغصہ نو عمر جیسا طرز

ڈوکلم پر ہند کا پختہ کار جیسا رویہ، چین کاغصہ نو عمر جیسا طرز

تنازعہ میں شدت پر امریکہ بھی ہند کی مدد کیلئے آگے آسکتا ہے: جیمس آر ہومس
واشنگٹن۔/12اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک سرکردہ دفاعی ماہر نے کہا ہے کہ سکم سکشن کے ڈوکلم میں جاری تعطل کے درمیان ہندوستان ایک پۃتہ کار جیسا رویہ اختیار کرتے ہوئے چین کو ایک نوعمر کی طرح غصہ میں ہاتھ پاؤں مارتے رہنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ امریکہ کے باوقار بحری جنگی حکمت عملی کالج سے وابستہ حکمت عملی کے پروفیسر جیمس آرہومس نے ڈوکلام تعطل پر ہندوستان کے اختیار کردہ رویہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے تاحال ٹھیک اقدامات کئے ہیں۔ وہ نہ تو تنازعہ سے پیچھے ہٹ رہا ہے اور نہ ہی چین کی اشتعال انگیزیوں پر مشتعل ہورہا ہے۔ ہومس نے کہا کہ ’’ وہ ( ہندوستان ) ایک پختہ کار جیسا رویہ اختیار کررہا ہے اور چین کو ایک نوعمر ( ناتجربہ کار نوجوان کی طرح ) غصہ میں ہاتھ پاؤں مارتے رہنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ ہومس نے کہا کہ یہ بھی نصیب کی بات ہے کہ چین اپنے ایک طاقتور اور باصلاحیت پڑوسی کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ اس سوال پر کہ آیا اس مسئلہ پر امریکہ ہنوز خاموش کیوں ہے؟ ہومس نے جواب دیا کہ موجودہ ( ٹرمپ ) انتظامیہ کے خود اپنے کئی مسائل ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے مشیر فی الحال نہیں چاہتے کہ اس ہمالیائی تنازعہ میں امریکہ ملوث ہوجائے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اگر تنازعہ میں شدت پیدا ہوتی ہے تو ہندوستان کی تائید میں امریکہ کے آگے آنے کے امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT