Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی اسپیکر کا اچانک ایریا ہاسپٹل کا معائنہ

ڈپٹی اسپیکر کا اچانک ایریا ہاسپٹل کا معائنہ

میدک۔/23اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی پدما دیویندر ریڈی نے ایریا ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میدک ایریا ہاسپٹل کا درجہ بڑھاتے ہوئے اسے ترقی دی جارہی ہے جس کے لئے 15کروڑ پر مشتمل تخمینہ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عمارت پر ایک ف

میدک۔/23اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی پدما دیویندر ریڈی نے ایریا ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میدک ایریا ہاسپٹل کا درجہ بڑھاتے ہوئے اسے ترقی دی جارہی ہے جس کے لئے 15کروڑ پر مشتمل تخمینہ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عمارت پر ایک فلور قائم کیا جائے یا موجود کھلی اراضی پر علحدہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ پدما دیویندر نے مزید بتایا کہ اس ہاسپٹل میں ایک علحدہ عمارت مدر اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل تعمیر ہوگا جس کیلئے 50بستروں کی منظوری ہوگی اور 7.50کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیو اویال، ملکارجن گوڑ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT