Tuesday , October 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی اسپیکر کے ہاتھوں میدک میں 4 منی بس سرویس کا آغاز

ڈپٹی اسپیکر کے ہاتھوں میدک میں 4 منی بس سرویس کا آغاز

میدک ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک آر ٹی سی ڈپو کی جانب سے میدک کے پاپنا پیٹ میں واقع ایڑوپاٹل دیوا ستھالائم کو چلائی جانے والی 4 منی بس سرویس کا افتتاح کیا ۔ یہ 4 بس سرویس روزانہ میدک سے ایڑوپاٹل مندر کو چلائی جائے گی ۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس موقع پر ایڑوپاٹل سے میدک ٹاون کا سفر ٹکٹ حاصل کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ صدر نشین ضلع پریشد راجا منی ، صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر ملکارجن گوڑ ، چیرمین ایڑوپاٹل دیواستھا لائم مسٹر وشنوردھن ریڈی بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ایڑوپاٹل میں 2 کروڑ کی لاگت سے یاتریوں کے قیام کے لیے شیڈس کی تعمیر عمل میں آئے گی ۔ اس طرح بکروں کو کاٹنے کے لیے کمیلہ بھی تعمیر کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT