Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈپٹی تحصیلدار مغربی گوداوری رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

ڈپٹی تحصیلدار مغربی گوداوری رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد۔ 9 فروری (پریس نوٹ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے7 فروری کو 1:10 بجے دوپہر سری ایس وی کے ملیکارجنا راؤ، ڈپٹی تحصیلدار دفتر تحصیلدار، موگلتورو منڈل، ضلع مغربی گوداوری کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ وہ فائیل کی فارورڈنگ کیلئے 4 ہزار روپئے رشوت کی رقم قبول کررہے تھے۔ کیمیکل جانچ کے مثبت نتیجہ کے بعد رقم کو حاصل کرتے ہوئے عہدیدار مذکورہ کو گرفتار کرلیا گیا اور اے سی بی کورٹ وجئے واڑہ میں پیش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT