Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی تحصیلدار کے سرکاری کام میں مداخلت اور فحش کلامی کیخلاف کارروائی

ڈپٹی تحصیلدار کے سرکاری کام میں مداخلت اور فحش کلامی کیخلاف کارروائی

بھونگیر۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے بومل راما رام منڈل کے ٹی آر ایس کے زیڈ پی ٹی سی نمائندہ کے شوہر کرشنا ریڈی نے بومل راما رام تحصیل آفس میں کارگذار ڈپٹی تحصیلدار سواتی کے سرکاری کام میں بے جا مداخلت اور فحش کلامی کرتے ہوئے حملہ آور ہوا۔ بومل راما رام پولیس اسٹیشن میں زیڈ پی ٹی سی کے شوہر کرشنا ریڈی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ بھونگیر رورل سی آئی بھکشاپتی نے وضاحت کرتے ہوئے کرشنا ریڈی کے خلاف کیس درج کرنے اور جوڈیشنل ریمانڈ کرنے کا انکشاف بھی کیا۔ بھونگیر ڈی ایس پی موہن ریڈی نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں پر سیاسی مداخلت کاروں پر سختی برتی جائے گی۔ ٹی این جی اوز ریاستی نائب صدر اوپیندر ریڈی نے تمام محکموں کے عہدیداروں کے وفد کے ساتھ ڈی ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے ڈپٹی تحصیلدار سوامی کو انصاف دلاتے ہوئے تحفظ دینے اور فحش کلامی کرتے ہوئے حملہ آور ہونے اور سرکاری کام میں مداخلت بے جا کرنے والے زیڈ پی ٹی سی کے شوہر کرشنا ریڈی کو فوری گرفتار کرنے اور ریمانڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT