Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چرلہ پلی جیل پر خاتون ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی کا الزام، مقدمہ درج

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چرلہ پلی جیل پر خاتون ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی کا الزام، مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ /13 ڈسمبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے چیرلہ پلی سنٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سی ایچ دشراتم کے خلاف اپنے ساتھی سے دست درازی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جیل کی ملازمہ پراولیکا نے دو دن قبل کشائی گوڑہ پولیس سے شکایت درج کروائی اور الزام عائد کیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے اس سے دست درازی کی اور اس کے ذات کے نام پر گالی دی ۔ پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے دشراتم کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 354 (دست درازی) ایس سی ایس ٹی ایکٹ ایک مقدمہ درج کرلیا اور اس کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT