Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چرلہ پلی جیل پر دست درازی کا مقدمہ

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چرلہ پلی جیل پر دست درازی کا مقدمہ

حیدرآباد ۔ 10ستمبر ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے چرلہ پلی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف خاتون سے مبینہ دست درازی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر مسٹر کے چندر شیکھر نے بتایا کہ ایک خاتون جس کا شوہر عمرقید کی سزا چرلہ پلی جیل میں کاٹ رہا ہے سے ملاقات کیلئے جمعہ کے شوہر سے ملاقات کیلئے جیل پہنچی تھی ‘ خاتون اپنے شوہر کو روتے ہوئے گلا لگایا جس پر وہاں پر موجود جیل وارڈن موہن راؤ نے اس پر اعتراض کیا اور بعد ازاںدونوں کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل مسٹر سی دشرتھم کے پاس پیش کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دشرتھم نے خاتون کے رویہ اور قیدی کے رشتہ پر شبہ ظاہر کیا اور بیوی ہونے کا ثبوت پیش کرنے کہا ‘ جس پر خاتون نے کشائی گوڑہ پولیس میں شکایت درج کروائی اور اسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق میں بھی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے ایس سی کمیشن کو اس کے رویہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔ ڈائرکٹر جنرل جیل مسٹر وی کے سنگھ کی جانب سے اس معاملہ میں ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بے قصور ہے اور اس کے خلاف فرضی مقدمہ درج کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی تحقیقات میں تفصیلات معلوم ہونے کا اندیشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT