Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کو ’ خادم ملت ‘ کا خطاب

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کو ’ خادم ملت ‘ کا خطاب

شمس آباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : میلار دیوپلی میں عید ملاپ تقریب میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کو ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں ’ خادم ملت ‘ کا خطاب دیا گیا ۔ عید ملاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمود علی نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنے وعدوں پر قائم ہے اور وہ اقلیتوں کے لیے 12 فیصد ریزرویشن کو بہت جلد عمل میں لائے گی اس کے ساتھ ساتھ انتخابات سے قبل جتنے بھی وعدے کئے گئے پورے ہوں گے ۔ فلاحی اسکیموں سے استفادہ کے لیے 19 اگست کے سروے کی بہت اہمیت ہوگی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے تمام حاضرین کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد عید الفطر ، بونال اور راکھی تینوں عیدیں ریاست میں خوشی کے ساتھ مل کر منائی گئی ہیں جس سے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب ظاہر ہوتی ہے ۔ خادم ملت کا خطاب ملنے پر جناب محمد محمود علی نے تمام سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر بھیم ارجن ریڈی ، سید غوث ، محمد حفیظ ، محمد نصیر الدین ، احمد محی الدین چندا ، پاشاہ بھائی ، عبید علی ، احمد پٹیل ، سرفراز کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT