Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کا عزم حج ،24 ستمبر کو روانگی،7 ،اکٹوبر کو واپسی

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کا عزم حج ،24 ستمبر کو روانگی،7 ،اکٹوبر کو واپسی

حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی سعادت حج بیت اللہ کیلئے 24 ستمبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وہ اپنی شریک حیات کے ساتھ حج بیت اللہ اور زیارت مدینہ منورہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ جناب محمود علی جدہ پہنچتے ہی سیدھے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اور عمرہ کی تکمیل کے بعد دوسرے دن جدہ پہنچیں گے جہاں بزم اتحاد جدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی ہے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں سے اس ملاقات کے دوران جناب محمود علی تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی بہبود کے اقدامات سے واقف کرائیں گے اس کے علاوہ حکومت کی دیگر ترقیاتی و فلاحی اسکیمات اور غیر مقیم ہندوستانیوں کیلئے حکومت کی ترغیبات سے بھی واقف کروائیں گے۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی صورت میں حکومت کی جانب سے دی جارہی رعایتوں سے بھی ڈپٹی چیف منسٹر این آر آئیز کو واقف کرائیں گے۔ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تلنگانہ کے عازمین حج کیلئے کئے گئے قیام و طعام کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے ۔ وہ انڈین حج مشن کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر کی نگرانی میں تلنگانہ کے عازمین حج کیلئے بہتر انتظامات ہوں گے۔ سعودی عرب میں قیام کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر مکہ مکرمہ میں حیدرآبادی رباط میں قیام کے سلسلہ میں جاری تعطل کے خاتمہ کی بھی مساعی کریں گے۔ جناب محمودعلی 7 اکٹوبر کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT