Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کا عزم حج

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کا عزم حج

کل روانگی ، جدہ میں تہنیتی تقریب اور رباط مسئلہ پر تبادلہ خیال

کل روانگی ، جدہ میں تہنیتی تقریب اور رباط مسئلہ پر تبادلہ خیال
حیدرآباد۔22ستمبر(سیاست نیوز) نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ 24ستمبر بروز منگل کو صبح کی اولین ساعتوں میں اپنی قیامگاہ واقع اعظم پورہ سے شمس آباد ائیر پورٹ روانہ ہوں گے وہاں سے راست فلائیٹ کے ذریعہ وہ سعودی عربیہ پہنچ کر مکہ مکرمہ روانہ ہونگے جہاں پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میںاپنے قیام کے دوران بزم اتحاد کے بشمول چالیس سے زائد چھوٹی بڑی تنظیموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدشدنی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس دوران جناب محمدمحمود علی سعودی عربیہ کے غیرمقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کا جائزہ لیںگے اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے غیرمقیم ہندوستانیوں کوفراہم کی جانے والی سہولتیں اوررعایتوں کے متعلق انہیںواقف کروائیںگے بالخصوص تلنگانہ میں غیر مقیم ہندوستانیوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر حکومت سے انہیں فراہم کی جانے والی مراعات پر تفصیلات سے واقف کروائیںگے۔ اس دوران نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمو دعلی رباط میں قیام کے متعلق برسوں سے تعطل کاشکار مسئلے کا جائزہ بھی لیں گے۔جناب محمد محمود علی کی واپسی 7اکٹوبر کو ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT