Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی کی سالگرہ

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی کی سالگرہ

سیاسی ، سماجی اور مذہبی قائدین کی مبارکباد ، گورنر و چیف منسٹر کے مبارکبادی کے مکتوبات
حیدرآباد۔2مارچ(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمودعلی کی 65ویں سالگرہ تقریب پر جوش انداز میں منعقد ہوئی ۔سیاسی ‘ سماجی ومذہبی قائدین منسٹر کوارٹرس بنجارہ ہلز پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی۔ گورنر تلنگانہ وآندھر ا مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے بذریعہ مکتوب سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی‘ رکن پارلیمنٹ بی بی پٹیل‘ رکن قانون ساز کونسل سدھاکر ریڈی‘چیرمن حج کمیٹی مسیح اللہ خان‘ چیرمن تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن جناب اکبر حسین‘ چیرمن حیدرآباد زرعی مارکٹ کمیٹی محترمہ شاہین افروز کے علاوہ مارکٹ کمیٹی کے ذمہ داران‘ اور موسی رام باغ ڈویثرن کارپوریٹر تیگلہ ایس ریڈی‘ کارپوریٹر رام نگر سرینواس ریڈی اور ٹی آر ایس پارٹی کے دیگر قائدین اور کارکنوں نے بھی مبارکباد پیش کی۔جناب محمد محمودعلی نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں انہوںنے راج بھون پہنچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔سینئر ٹی آر ایس لیڈر س محمد شریف الدین‘ محمد یوسف ریاست نگر‘ محمد بدرالدین‘محمد امیرالدین صدر کے سی آر سیوا دلم‘ خواجہ عارف الدین‘ عبدالمقیدچندہ اور پارٹی کے سینکڑوں اقلیتی قائدین منسٹر کوارٹرس پہنچے اور جناب محمد محمودعلی کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT