Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی اعزاز میں جلسہ اعتراف خدمات

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی اعزاز میں جلسہ اعتراف خدمات

حیدرآباد /19 فروری ( پریس نوٹ ) تنظیم تحفظ اردو کے زیر اہتمام21 فروری کو 10 بجے صبح تا 2.30 بجے دن لکچر ہال ، روبرو ان گیٹ سالارجنگ میوزیم الحاج محمد محمود علی نائب وزیر اعلی حکومت تلنگانہ کے اعزاز میں ’’جلسہ اعتراف خدمات ‘‘ منعقد ہوگا جس کی صدارت زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے اور انہی کے ہاتھوں باوقار ’’فخر تلنگانہ ایوارڈ ‘‘ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کو پیش کیا جائے گا ۔ بحیثیت مہمانان خصوصی و مہمانان اعزازی حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی و صدر جمعیتہ العلماء جناب محمد شکیل عامر ایم ایل اے ، جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس ، شری کے چندرون کمشنر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ، جناب محمد جلال الدین اکبر ( آئی ایف ایس ) پروفیسر ایس اے شکور جناب اسمعیل علی خان ، جناب احسن رضا ( آئی پی ایس ) پروفیسر میر تراب علی ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری ، جلسہ اعتراف خدمات میں شرکت اور اظہار خیال کرینگے ۔ جناب عارف الدین احمد بانی و صدر تنظیم تحفظ اردو خیر مقدمی و تعارفی تقریر کرینگے ۔ جناب شفیع اقبال تعارف پیش کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT