Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈپٹی چیف منسٹر راجیا کے قافلہ میں شامل گاڑی پنکچر ‘ 7زخمی

ڈپٹی چیف منسٹر راجیا کے قافلہ میں شامل گاڑی پنکچر ‘ 7زخمی

ورنگل ۔30 نومبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر ٹی راجیا کے قافلہ میں شامل اسکارٹ گاڑی اچانک پنکچر ہوگئی اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ رگھناتھ پلی منڈل کے یشونت پور دیہات میں پیش آیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا قافلہ ہنکمنڈہ سے آ رہا کہ اس شامل ایک گاڑی پنکچر ہوگئی اس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور یہ قریب گذر رہی اسکوٹر و دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی ۔ مخالف سمت سے آنے والی بعض گاڑیوں کی بھی اس سے ٹکر ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ سات افراد معمولی زخمی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT