Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر سے جامعہ نظامیہ کے ذمہ داران کی ملاقات

ڈپٹی چیف منسٹر سے جامعہ نظامیہ کے ذمہ داران کی ملاقات

بانی جامعہ نظامیہ کی صد سالہ تقاریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت

بانی جامعہ نظامیہ کی صد سالہ تقاریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت
حیدرآباد۔13جنوری(سیاست نیوز) جامعہ نظامیہ کے ذمہ داران کا ایک وفد نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی سے ملاقات کے دوران بانی جامعہ نظامیہ کی صد سالہ تقاریب میںجناب محمد محمود علی کو بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی ۔ اور جامعہ نظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والی اس صد سالہ تقاریب کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ وفد میںشیخ الحدیث مولانا خواجہ شریف‘مولانا حافظ عبیداللہ فہیم قادری الملتانی ‘مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری‘ٹی آر ایس قائدعبدالوحید ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔ جامعہ نظامیہ کے ذمہ داران نے مجوزہ صد سالہ تقاریب جس کا 14فبروری تا30فبروری انعقاد عمل میںلایا جارہا ہے کی مکمل تفصیلات سے نائب وزیر اعلی کو واقف کروایا اور بانی جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید انوار اللہ شاہ فاروقی ؒ کے مقالہ جات کا بھی ذکر کیا جس کی اشاعت قوم اور ملت کے لئے فائدہ بخش ثابت ہوسکتی ہے۔ وفد نے مذکورہ مقالہ جات کو پی ایچ ڈی کی تکمیل میںبھی معاون قراردیا۔ صد سالہ تقاریب کے ضمن میں اُردو مسکن اور اندرا پریہ درشنی میںمنعقد ہونے والے پروگرامس کی بھی وفد نے تفصیلات پیش کیں۔الحاج محمد محمود علی نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست نے صد سالہ تقاریب میں شرکت کی دعوت کو اعزاز قراردیتے ہوئے تقاریب کے انعقاد میں ہونے والے اخرجات برداشت کرنے کا تیقن دیا ، بالخصوص اُردو مسکن اور اندریہ پریہ درشنی میں منعقد ہونے والے پروگرامس کے اخرجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کا وعدہ کیا اس کے علاوہ انہوں نے بانی جامعہ نظامیہ کے مقالہ جات کی اشاعت کو بھی یقینی بنانے کا وعدہ کیااور صد سالہ تقاریب کے انعقادمیںکسی بھی قسم کی دشواری پیش آنے پر انہیںاطلاع کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT