Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ وقف سینا کے صدر جناب محمد عبدالسمیع سابق کونسلر نے آج الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ سے ملاقات کر کے ریاستی سطح پر وقف جائیدادوں کا تحفظ پر گفتگو کی اور حکومت کے وزیر اعلیٰ نے وقف بورڈ کو کارکرد بنانے میں جو اقدام کیا ہے کہ اس کا خیر مقدم کیا ۔ جناب محمد محمود علی کی تجویز پر حکومت جس انداز میں اقلیتوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں پیش ہے اس پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ریاستی یوتھ وقف سینا کے صدر جناب محمد عبدالتمیم الرحمان ، الحاج محمد عبدالرفیع ذکی ، محمد احتشام الدین احمد سکریٹری ریاستی وقف سینا ، محمد مظہر بھی موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT