Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے آغا خان کی ملاقات

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے آغا خان کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( آئی این این) : اسمعیلیہ فرقہ کے روحانی پیشوا آغا خان نے آج ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ملاقات کی ۔ آغا خان جو آغا خان ڈیولپمنٹ نٹ ورک کے بانی اور چیرمین ہیں اس نٹ ورک سے وابستہ سینئیر عہدیداروں کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ پرنسپل سکریٹریز رانجیو آر آچاریہ ( اعلیٰ تعلیم ) بی پی آچاریہ اسمارٹ ، اجئے مشرا ( سیاسی امور) جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار بھی تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے آغا خاں کو پدم وبھوشن ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ نے حال ہی میں آغا خان کو پدم وبھوشن کا ایوارڈ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT