Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے ایس کے افضل الدین کی عیادت کی

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے ایس کے افضل الدین کی عیادت کی

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (راست) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی نے آج میڈون ہاسپٹل چراغ علی لین عابڈس پہنچ کر جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ایس کے افضل الدین کی عیادت کی جو فالج کے حملہ اور جسم کے بائیں بازو کا حصہ متاثر ہوجانے کے باعث اس دواخانہ کے روم نمبر 518 پانچویں منزل میں ڈاکٹر ایم کے سنگھ نیروسرجن کے زیرعلاج ہیں۔ مسٹر محمود علی نے ڈاکٹر اور ان کے معاون اسٹاف سے کہا کہ وہ ان کا بہتر سے بہتر علاج کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مسٹر افضل الدین کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آپ عوام اور بالخصوص اقلیتوں کے ہمدرد قائد ہیں اور ان کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آپ کا بڑے سے بڑے دواخانہ میں علاج کرے گی اور آپ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے قائد مسٹر محمد علی شبیر نے بھی مسٹر افضل الدین کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ دواخانہ پہنچ کر مسٹر افضل الدین کی عیادت کرنے والوں میں مسرز جاوید احمد، محمد امتیاز، خواجہ ذاکر الدین، اعجاز الزماں، مختار احمد فردین اور اعجاز خاں بھی شامل ہیں۔ مسٹر افضل الدین کا فون نمبر 9849822015 ہے۔

TOPPOPULARRECENT