Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا آج دورہ محبوب نگر

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا آج دورہ محبوب نگر

حیدرآباد۔15مئی(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی ضلع محبوب نگر کے ایک روزہ دورے کے لئے 16مئی ‘ بروز پیرکو منسٹرس کوارٹرس سے روانہ ہونگے ۔ اس موقع پر نائب وزیراعلی درگاہ جہانگیر پیراں پر بھی حاضری دیں اور درگاہ کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی مسائل کا جائزہ بھی لیںگے ۔ بعدازاں قریبی موضعات اخلاص خان پیٹ اور نرداویلی میں 33KVبرقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد تقریب میںشرکت کے دوران مقامی عوام سے ملاقات کریں گے اور سنگ بنیاد تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ بعدازاںشاد نگر ٹائون پہنچ کر سب رجسٹرار دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیںگے اور اسی دوران مقامی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے شاد نگر کی عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت بھی حاصل کریں گے ۔آخر میں ضلع محبو ب نگر پہنچ کر مساجد کے اماموں اور موذنین کو حکومت کی جانب سے مقررکردہ اعزازیہ کے انہیںحوالے کریںگے ۔ متعلقہ اراکین اسمبلی‘ سرکاری عہدیدار بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود رہیں گے ۔ جناب محمد محمود علی ضلع محبو ب نگر میں حکومت تلنگانہ کی معلنہ اقامتی اسکول اسکیم سے استفادہ اٹھانے کے لئے مقامی عوام کو ترغیب بھی دیں گے ۔نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کاقافلہ منسٹر س کوارٹرس سے پیر کی صبح 8:30بجے درگاہ جہانگیر پیراں کے لئے روانہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT