Tuesday , October 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا آج دورہ عادل آباد

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا آج دورہ عادل آباد

عادل آباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مستقر عادل آباد دو ایکڑ اراضی پر حج ہاوز تعمیر کے لیے سنگ بنیاد کی رسم ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی 10 دسمبر کو انجام دیں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود کے ایک روزہ عادل آباد دورہ کو قطعیت دی ہے ۔ جو صبح حیدرآباد سے 11 بجے مستقر عادل آباد ، آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز پہنچیں گے ۔ جہاں سے چاندہ ( ٹی ) پہنچ کر حضرت سید سراج الدین المعروف حضرت راجن شاہ ولیؒ کی درگاہ پر حاضری دیں گے بعد ازاں عادل آباد میں حج ہاوز تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ عادل آباد جمعیتہ العلماء دفتر جو مستقر کے وارڈ نمبر 12 میں بیس لاکھ روپیوں کے صرفہ سے تعمیراتی کام کا آغاز کریں گے ۔ بعد ازاں عبداللہ چوک پر ایک بِڑے اجتماع سے مخاطب ہوں گے جب کہ اس موقعہ پر تقریبا دو ہزار مسلم نوجوان ٹی آر ایس پارٹی کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا ، پارٹی قائدین میں مسرس سید ساجد الدین ، ظہیر رمضانی ، سراج قادری ، محمد ظہور الدین ، مجاہد شاہ و دیگر برابر کے شریک ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT