Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی سعودی عرب سے واپسی

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی سعودی عرب سے واپسی

شمس آباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی جدہ ایر پورٹ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رباط کا مسئلہ جو گزشتہ تین سال سے چل رہا تھا سعودی حکومت سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل جنرل ای

شمس آباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی جدہ ایر پورٹ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رباط کا مسئلہ جو گزشتہ تین سال سے چل رہا تھا سعودی حکومت سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل جنرل ایس ایم مبارک اور ناظر رابط حسین محمد شریف سے بات چیت کی گئی جو کامیاب ہوئی۔ 600عازمین حج کیلئے قیام کی منظوری مل گئی ہے جس کی قرعہ اندازی 22اور 23مئی کو حج ہاوز نامپلی میں کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے موقع پر حسین محمد شریف بھی حج ہاوز نامپلی میں موجود رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT