Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا بونال انتظامات پر جائزہ اجلاس موثر انتظامات کی ہدایت

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا بونال انتظامات پر جائزہ اجلاس موثر انتظامات کی ہدایت

حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے آئندہ ماہ شہر میں منظم کئے جانے والے بونال تہوار کے سلسلے میں تمام محکمہ جات آپسی تال میل کے ذریعہ اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بونال تہوار کے انتظامات سے متعلق مسٹر ٹی سرینواس یادو وزیر انیمل ہسبنڈری کے ہمراہ جائزہ اجلاس طلب کرکے انتظامات سے ڈپٹی چیف منسٹر نے واقفیت حاصل کی اور آئندہ ماہ 17 جولائی سے گولکنڈہ بونال سے شروع ہونے والے بونال تہوار کے موقع پر بھکتوں اور عوام کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آنے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ ماہ 24 اور 25 جولائی کو منظم کئے جانے والے مہانکالی بونال کیلئے ابھی سے انتظامات شروع کرنے کی ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ سینئر عہدیداروں کے ساتھ آپسی تال میل کے ذریعہ کمیٹی تشکیل دے کر نچلی سطح پر تمام مقامات پر دورہ کرکے کام خوش اسلوبی سے انجام دیئے جانے چاہئیں۔ مختلف محکمہ جات بشمول پولیس ، بلدیہ، واٹر ورکس وغیرہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT