Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا دورہ الاوہ بی بی ، علم پر ڈھٹی چڑھائی

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا دورہ الاوہ بی بی ، علم پر ڈھٹی چڑھائی

حیدرآباد۔27ستمبر(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے الاوہ بی بی پہنچ کر حکومت تلنگانہ کی جانب سے بی بی کے علم پر ڈھٹی چرھائی اور شاہی عاشور خانہ کے علاوہ عزہ خانہ زہرہ پہنچ کر بھی زیارت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمن سٹ ون میرعنایت علی باقری اور ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔بعدازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑا عقیدت کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں سرکار دوجہاںؐ کے چہیتے نواسے حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کے لئے قربانی دی اور آج سارا عالم اسلام امام حسینؓ کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے غم مناتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بالخصوص شیعہ برادری یاد حسین میں سینہ کوبی کرتی ہے اور خم لگاتے ہوئے اپنا خون بہاتے ہیںجسکو دیکھ کر ہم سب کا دل بھی غمزدہ ہوجاتا ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حق اور انصاف کے لئے قربانی دینے والوں کو دنیا کبھی فراموش نہیںکرسکتی ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ آج نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا بھر میںدیگر مذاہب کے لوگ بھی امام حسینؓ کی قربانی کی مثال پیش کرتے ہیں۔ جناب محمد محمود علی نے مزید کہاکہ تلنگانہ میں حسب روایت حکومت یوم عاشورہ کے موقع پر تمام انتظامات ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہی ہے ۔ پرانے شہر میں نکالے جانے والے تاریخی بی بی کے علم کا جلوس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور محکمہ بلدی برقی او رآبرسانی کے عہدیداروں کو بھی قبل ازوقت تمام کاموں کو مکمل کرلینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT