Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے لیے فرنیچر و کراکری ،4.5 لاکھ منظور

ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے لیے فرنیچر و کراکری ،4.5 لاکھ منظور

حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی سرکاری قیام گاہ میں فرنیچر کی خریدی اور کراکری کیلئے جملہ 4 لاکھ 50 ہزار روپئے منظور کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری پولیٹکل اجئے مشرا نے آج دو علحدہ جی او جاری کئے ہیں۔ جی او آر ٹی 816 کے مطابق جناب محمود علی اپنی سرکاری قیامگاہ کوارٹر نمبر 10 بنجارہ ہلز میں عنقریب منتقل ہوں گے ۔ انہوں نے فرنیچر اور کراکری کی خریدی کیلئے رقم کی منظوری کیلئے حکومت کو درخواست دی۔ حکومت نے فرنیچر کی خریدی کے سلسلہ میں 3 لاکھ روپئے اور کراکری اور کٹلیری کیلئے دیڑھ لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے پی ایس کو فرنیچر کی خریدی کی تفصیلات اور بلز جی اے ڈی میں داخل کرنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT