Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری سے نمائندگی

ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری سے نمائندگی

نارائن پیٹ ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : نارائن پیٹ کے سوریہ لکشمی ڈگری کالج کو حکومت اپنی تحویل میں لیتے ہوئے غریب طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ یہ بات رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے اخباری نمائندوں کو بتائی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈگری کالج جو ایک خانگی کالج ہے ۔ نائب وزیراعلی و وزیر تعلیم مسٹر سی سری ہری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال سے حکومت کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے نمائندگی کی ۔ واضح رہے سوریا لکشمی ڈگری کالج جو تقریبا 30 سال سے نارائن پیٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ کانگریس حکومت نے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے زمانے میں اپنی تحویل میں لینا کا وعدہ کیا تھا ۔ تاہم وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔ ٹی آر ایس حکومت نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے فوری بعد اعلان کیا تھا ۔ تاہم تین سال سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا ۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے مسٹر کے ٹی آر کے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر نمائندگی کی تھی اور مسٹر کے تارک راما راؤ نے بھی وعدہ کیا تھا اور جلسہ عام میں اعلان بھی کیا تھا ۔ اب توقع پیدا ہوئی ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے ریاستی حکومت اس قدیم ڈگری کالج کو اپنی تحویل میں لے گی ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کے چیمبر میں شریمتی رنجیو آر آچاریہ سکریٹری محکمہ تعلیمات تلنگانہ بھی موجود تھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT